مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی 

Dec 24, 2021 | 18:54:PM
 کرسمس کا تہوار
کیپشن: کرسمس کا تہوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری  آج  کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منائے گی ۔

کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے ۔کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے ،اس موقع پر ملکی ترقی ، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

یا د رہے کہ دنیا بھر کے مسیحی افراد ہر سال 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام (یسوع مسیح) کے یوم ولادت کے موقع پر کرسمس کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ اس دن کو یسوع مسیح کی دنیا میں آمد کو امن و خوشی کے دن کی بشارت کی یاد تازہ کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سب انسپکٹر کےامتحان میں نقل کا جدید طریقہ ۔۔ویڈیو دیکھ کرآپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا