معروف اداکار اظہار قاضی کی آج 13 ویں برسی

Dec 24, 2020 | 19:22:PM
معروف اداکار اظہار قاضی کی آج 13 ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )معروف اداکار اظہار قاضی کی 13 ویں برسی پر دعا ئیہ تقر یب منعقد کی گئی۔کراچی میں پیدا ہونے والے اظہار قاضی کا اصل نام قاضی اظہار احمد تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم عبداللہ ہارون اسکول بغدادی لیاری سے حاصل کی اور ایس ایم کالج سے بی اے کیا جس کے بعد انہوں نے ایم اے اکنامکس اور ایل ایل بی میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔
تفصیلا ت کے مطا بق اظہار قاضی کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا لیکن قسمت انہیں اداکاری میں کھینچ لائی۔ ان کا شمار انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں سلطان راہی کے ساتھ کام فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کی فلمیں باکس آفس پر سنگ میل ثابت ہوئیں۔انہوں نے زخم، گناہگار، پانی پہ نام جیسے مشہور ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے جبکہ دلاری، سخی بادشاہ، روبی، انسانیت کے دشمن جیسی متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔ انہیں بہترین کار کردگی کی بدولت نگار فلم اورنیشنل ایوارڈز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔اظہار قاضی دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔ 24 ستمبر 2007ء کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ لاکھوں مداحوں کو اداس کرتے ہوئے اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔