مولانا فضل الرحمان فساد کی اصل جڑ ہیں : شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں اصل فساد کی جڑ مولانا فضل الرحمان ہیں وہ ملک کی سیاست ،جمہوریت اور اپنے اوپر رحم کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا امیگریشن پاسپورٹ آفس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا سیاسی تجزیہ ہے کہ پی ڈی ایم والے سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔وزیراعظم نے ابھی پی ڈی ایم کے استقبال کے لئے کوئی ہدایت نہیں کی۔ پیپلزپارٹی اچھا کھیل رہی ہے،وہ ضمنی الیکشن کی تیاری کر رہی ہے اور سینٹ الیکشن میں بھی حصہ لے گی، فساد کی اصل جڑ مولانا فضل الرحمان ہے، وہ ملک ،سیاست اور اپنے اوپر رحم کریں، دہشتگردوں کے نشانے پر جو 20 سیاستدان ہیں ان میں مولانا فضل الرحمان سب سے اوپر ہیں۔ بے نظیر کی جان کو خطرے سے آگاہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کیا گیا ، ایسا نہ ہو مستقبل میں مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے کوئی ناراضگی نہیں وہ ہماری اتحادی ہے جلد نائن زیرو کا دورہ کروں گا۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ہم نے پاسپورٹ کے لئے تاریخی فیصلے کئے ہیں۔ تین ہزار سے زیادہ فیس نہیں بڑھائیں گے۔ مزدوروں کے لئے پاسپورٹ اب یکم سےدس سالہ مدت کا بنے گا ۔28اپریل سے نیا ای پاسپورٹ لانچ کریں گے۔