پی ڈی ایم کا مشن اداروں کو آمنے سامنے لا نا ہے،فیاض چوہان

Dec 24, 2020 | 10:16:AM
پی ڈی ایم کا مشن اداروں کو آمنے سامنے لا نا ہے،فیاض چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا مشن ملکی اداروں کو آمنے سامنے لا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازکے مردان جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو لاہور جلسی کی ناکامی پر توبہ کرنی چاہیے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کو خارجہ پالیسی پر بات کرنے سے پہلے نواز شریف دور کا مطالعہ کرنا چاہیے تھا۔ شریف خاندان نے کشمیر کیس ڈبو دیا اور منافع بخش ملکی اداروں اور جمہوری نظام کا ستیاناس کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تیاری سے متعلق وزیراعظم کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا جا رہا ہے۔ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد کے بیانات نے اپوزیشن کی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔