آواران میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ سے نائیک شعیب شہید،ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا گرفتار

Dec 24, 2020 | 00:42:AM
آواران میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ سے نائیک شعیب شہید،ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے علاقے آواران میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شعیب شہید جبکہ ایک دہشتگرد مارا گیا دوسرے کو گرفتار کرلیاگیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی،کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شعیب شہید ہو گئے، جبکہ آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیادوسرے کوگرفتار کرلیاگیا، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلئے گئے۔