اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر تاخیر کا شکار، اکتوبر کی ڈیڈلائن میں تکمیل نہ ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق آئی ٹی پارک کی تکمیل کی ڈیڈ لائن رواں سال 31 اکتوبر تک پوری نہ ہونے کا خدشہ ہے۔
وزارت آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی پارک کی تکمیل کی ڈیڈ لائن رواں سال 31 اکتوبر تک بھی پوری نہ ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم نے منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد آئی ٹی پارک کی پہلی ڈیڈ لائن 23 مارچ 2025 مقرر کی گئی تھی،کنٹریکٹر کی نااہلی اور کام کی سست روی تاخیر کی بڑی وجہ قرار دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈھاکا:اسحاق ڈار کی مشیر تجارت شیخ بشیرالدین سے ملاقات
آئی ٹی پارک 2 بیسمنٹ اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہوگا، منصوبے کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے، آئی ٹی پارک عالمی مسابقت بڑھانے اور ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔