کشمور: پولیس کی زیادتیوں اور 13 خواتین کی بازیابی کیلئے دشتی قبیلے کادھرنا جاری

Aug 24, 2023 | 23:26:PM
کشمور: پولیس کی زیادتیوں اور 13 خواتین کی بازیابی کیلئے دشتی قبیلے کادھرنا جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کشمور پولیس کی زیادتیوں اور 13 خواتین کی بازیابی کے لئے دشتی قبیلے کے مرد اور خواتین کا گذشتہ 8 گھنٹوں سے دھرنا جاری ہے۔

کشمور پولیس کی زیادتیوں اور 13 خواتین کی بازیابی کے لئے دشتی قبیلے کے افراد کا گزشتہ 8 آٹھ گھنٹوں سے دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے باعث لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافر اور ڈرائیور بھی سخت پریشان ہیں جبکہ 8 گھنٹے گزرنے کے باوجود مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے لیے انتظامیہ بھی نہیں پہچ سکی، پولیس مذاکرات کرنے کے بجائے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، مظاہرین پر لاٹھی چارج، آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کردی، علاقہ میدان جنگ بن گیا پولیس اور مظاہرین میں کشیدگی برقرار  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری، عوام کیلئے کب میسر ہو گا؟ تاریخ کا اعلان

کشمور پولیس کی بھاری نفری نے ایک بار پہر دشتی قبیلے گھروں پر آج کارروائی کی ہے کارروائی کے دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی تھی۔ علاقہ مکینوں نے کشمور پولیس پر تشدد کر کے دوڑیں لگوا دیں ہیں۔ دشتی قبیلے کے مرد اور خواتین کی جانب سے بلاجواز پولیس کارروائیوں کے خلاف آج صبح انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا گیا تھا۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور تین صوبوں کو ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی تھی۔

مظاہرہن کا کہنا تھا کہ پولیس ایک ماہ قبل ہمارے گھروں پر کارروائی کر کے ہماری 13 خواتین سمیت ایک پٹواری کو حراست میں لے گئی تھی جس کی درخواست ہم نے عدالت میں بھی کی تھی، جہاں پر کیس کی سماعت بھی جاری ہے، 13 خواتین تاحال پولیس کی قید میں ہیں، عدالتی فیصلا آنے سے پہلے آج پہر پولیس ہمارے گھروں میں گھس کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے، جوکہ ناقابل برداشت ہے، دشتی قبیلے کے مظاہرین نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ کا کہنا ہے کہ ان کی پہلے کارروائی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی تھی جوکہ گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، جرائم پیشہ افراد کی خواتین کو حراست میں لیا تھا جوکہ اب بھی پولیس حراست میں ہیں،  آج کشمور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اشتہاری ملزمان موجود ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار شدید بیمار، شوگر کے باعث ٹانگ کٹ گئی

گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے دھرنا جاری ہے پولیس مذاکرات کرنے کے بجائے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس سمیت ہوائی فائرنگ شروع کردی، جس پر علاقہ میدان جبگ بن گیا اور 3 پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے مزید نفری طلب کرلی دوسری جانب تاحال بھی دھرنا جاری ہے۔