جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ ,جمائمہ نے صارفین کو  خبردار کر دیا 

Aug 24, 2023 | 09:43:AM
 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے  صارفین کو اپنے نام سے موجود جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے  صارفین کو اپنے نام سے موجود جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے واضح کیا ہے کہ ان کا  ٹک ٹاک پر کوئی ذاتی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے،ان کے نام سے موجود اکاؤنٹ جعلی ہے۔

ایکس ( ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے جمائمہ نے اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت ہو گی

جمائمہ کے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 2 لاکھ68 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں جبکہ 34 لاکھ سے زائد لائیکس بھی ہیں۔ جمائمہ کا جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ چلانے والے صارف نے اکاؤنٹ پر جمائمہ کی 400 سے زائد ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمائمہ کے سابقہ شوہر اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فالو کیا۔