چیئر مین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سماعت ہو گی

Aug 24, 2023 | 09:41:AM
چیئر مین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سماعت ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی۔ 

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ سماعت کرے گا،22اگست کو الیکشن کمیشن کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے سماعت ملتوی کی تھی،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کی تیاری کیلئے 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی ، عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل کی مخالفت پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو دو دن کا وقت دیا تھا،الیکشن کمیشن کے وکیل آج چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست کیخلاف دلائل دینگے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت ہو گی