روپیہ پھر کمزور ہونے لگا، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Aug 24, 2022 | 14:29:PM
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے۔
کیپشن: روپیہ پھر کمزور ہونے لگا، ڈالر کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: حکومتی ادارے کو اہم ثبوت مل گیا

گزشتہ چند دنوں سے انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جس کے بعد اب بریک لگ گئی۔

بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹربینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 218 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا۔

انٹر بینک میں ڈالر 217 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 218 روپے 50 پیسے پر جاپہنچا۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 217 روپے 66 پیسے تک ٹریڈ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان ہے۔