ایران امریکہ مذاکرات؛ اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونے کی تصدیق ہوتے ہی سکیورٹی اور دیگر انتظامات تیز کر دیئے گئے۔
اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے وفود کی مذاکرات کے لئے آمد سے پہلے ہی دارالحکومت خصوصاً ریڈ زون میں سکیورٹی بہت سخت کی جا چکی تھی، آج شام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ذمہ دار سرکاری زرائع بتا رہے ہیں کہ ایران کی طرف سے مذاکرات کے لئے وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنی ٹیم کے ساتھ آ رہے ہیں۔ عراقچی کے آج ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کسی وقت اسلام آباد پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
امریکہ کے مزاکرات کاروں کی ایک ٹیم پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہے لیکن امریکہ کے سینئیر مذاکرات کاروں کی اسلام آباد آمد کے شیڈول کا اب تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیئے: حیدرآباد کے ساتھ اہم میچ؛ اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر کیا فیصلہ کیا؟