پی ایس ایل 11؛اسلام آباد یونائٹڈ نے حیدر آباد کو ساڑھے چھ اوورز میں آؤٹ کلاس کر دیا، ٹاپ فور میں چھلانگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ مستحکم کرنے کے لئے اہم میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے حیدر آباد کنگز مین کو آؤٹ کلاس کر دیا اور صرف 6.4 اووروں میں ہدف کو عبور کر کے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔
اسلام آباد یونائٹڈ یہ میچ جیت کر ٹاپ فور کی چار ٹیموں مین سے تیسری ٹیم بن گئے۔ اب چوتھی سلاٹ کے لئے آٹھ پوائنٹس کی حامل تین ٹیموں حیدر آباد، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں سے ایک کو آگے آنا ہے۔
آج میچ کے پلئیر آف دی میچ رچرڈ کلین قرار پائے۔ انہوں نے 9 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

ٹاس جیت کر ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن
پی ایس ایل الیون کے 36 ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین آمنے سامنے آئے تو اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن شاداب نے میچ کا ٹاس جیت لیا اور انہوں نے بیٹنگ حیدر آباد کے کیپٹن مورنس لیبوشین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آفر کر دی۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی بیٹنگ
حیدر آباد کی بیٹنگ لائن کو 16 اوورز میں 82 رنز پر فارغ کرنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حیدر آباد کے اوپنر کی طرح یونائٹڈ کے اوپنر ڈیوڈ کونوے بھی دوسری ہی بال پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد محسن ریاض اور سمیر منہاس نے حیدر آباد کے باؤلرز کو کوئی چانس نہیں دیا۔
دونوں کی پارٹنر شپ ساڑھے چھ اوورز کے بعد اس وقت 79 رنز پر ٹوٹی جب وہ جیت سے ایک چوکا دور رہ گئے تھے۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے 81 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 7 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
محسن ریاض نے 42 رنز بنائے۔
سمیر منہاس 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

حیدر آباد کنگز مین کی باؤلنگ
حیدر آباد کنگز مین کے کرشماتی اٹیک باؤلر محمد علی نے پہلے اوور کی دوسری بال پر پہلی وکٹ لی، لیکن اس کے بعد ان کو 7 ویں اوور کی تیسری بال پر محسن کی وکٹ ہی مل سکی۔ تب تک ٹارگٹ پورا ہونے میں صرف تین رنز باقی رہ گئے تھے۔
حنین شاہ کو 2 اووروں میں 26 رنز پڑے۔
حسن خان کو 1 ہی اوور میں 23 رنز پڑ گئے۔ انہیں چوتھے اوور میں محسن ریاض سے مسلسل 2 چھکے پڑے، ایک وائیڈ بال اور ایک سنگل رن کے بعد سمیر سامنے آئے تو انہوں نے حسن خان کو مسلسل 2 چوکے مارے اور آخری بال پر سنگل رن بھی بنا لیا۔

حیدر آباد کنگز مین کی بیٹنگ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار بولنگ نے ابتدا ہی میں حیدرآباد کنگز مین کا برا حال کر دیا۔اوپنر معاذ صداقت پہلی ہی بال پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ کیپٹن مورنس لیبوشین 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
80 رنز پر 16 ویں اوور میں حیدر آباد کی ساری ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔
حیدر آباد کےگزشتہ میچ میں سینچری کرنے والے عثمان خان بھی آج کچھ نہ کر سکے۔ انہوں نے تاہم سب سے زیادہ انفرادی سکور کیا جو 25 رنز ناٹ آؤٹ تھے۔
آصف محمود 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ون ڈاؤن آنے والے صائم ایوب بھی 12 بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
عرفان خان 9 رنز کر آؤٹ ہوئے۔
لیبوشین کی وکٹ جلد گرنے اور کئی اچھے بیٹر آؤٹ ہونے کے بعد گلین میکسویل آئے تو وہ بھی صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
حنین شاہ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آج تین حیدرآبادی بیٹر معاذ صداقت، حسن خان اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی باؤلنگ
رچرڈ گلیسن نے 3 وکٹیں لیں۔ گلین ہی آج پلئیر آف دی میچ بھی تھے۔ انہوں نے صرف 9 رنز دیئے۔
، شاداب خان نے بھی 3 وکٹیں لیں۔
اور عماد وسیم نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سلمان مرزا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پلئینگ الیون میں تبدیلیاں
آج میچ کے لئے اسلام آباد یونائٹڈ نے دو تبدیلیاں کیں۔
شاداب خان نے محسن ریاض اور سلمان مرزا کو آج میچ کے لئے پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔
حیدر آباد نے ایک تبدیلی کی ہے۔
ٹاپ فور میں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد؛ پوائنٹس ٹیبل پر کون کہاں؟ (میچ سے پہلے)
یونائٹڈ 4 میچ جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے اور آج کا میچ جیت کر بھی وہ 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہی رہے گی کیونکہ دوسری پوزیشن پر ملتان سلطانز کے 12 پوائنٹس ہیں۔
حیدر آباد کنگز مین کے لئے آج کا میچ ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے کیونکہ حیدرآباد کے 8 پوائنٹس ہیں۔ یہ میچ جیت گئے تو ان کے 10 پوائنٹس ہو جائیں گے اور نیٹ رن ریت بھی ممکن ہے بہتر ہو جائے۔
اس وقت آٹھ ہی پوائنٹس لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے بھی ہیں لیکن ان کا نیٹ رن ریٹ حیدر آباد سے کم ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ اور حیدر آباد کنگز مین کے سوا تمام ٹیمیں اپنے نو نو میچ کھیل چکی ہیں۔ ان دو ٹیموں کا نواں میچ آج ہو رہا ہے۔
یہ میچ حیدر آباد ہار گئی تو ان کا نیٹ رن ریٹ معمولی کم ہو گیا تو وہ لاہور قلندرز سے نیچے پانچویں پوزیشن پر چلے جائیں گے اور قلندرز بیٹھے بٹھائے ٹاپ فور میں آ جائیں گے۔ آج کے میچ کے بعد تمام ٹیموں کو ایک ایک گروپ میچ مزید کھیلنا ہے۔
