پی سی بی قومی کھلاڑیوں کےفٹنس ٹیسٹ لےگا

Apr 24, 2026 | 13:03:PM
پی سی بی قومی کھلاڑیوں کےفٹنس ٹیسٹ لےگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بعد قومی کھلاڑیوں کے مرحلہ وار فٹنس ٹیسٹ لیئے جائیں گے۔

 دستیاب قومی کھلاڑیوں کو فٹنس دیکھانے کے لئے امتحان سے گزرنا ہوگا جبکہ نتائج کی بنیاد پرتمام فارمیٹس کیلئے ٹریننگ پلان مرتب کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فٹنس ٹیسٹ کےدوران کھلاڑیوں کو خصوصی فیلڈنگ سیشنزمیں حصہ لینا ہوگا۔

 فیلڈنگ کی بہتری کیلئے ٹاسکس دئیےجائیں گے جبکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتربنانے کیلئےجدید ٹریننگ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کی اہم ترین آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان