طلاق اورخلع کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
ایک روز میں خلع اور طلاق کےدس سے پندرہ دعوے دائر کیے جا رہیے ہیں،فیملی عدالتوں نےایک ماہ میں 100خواتین کوخلع اور میرٹ کی بنیاد پر ڈگریاں جاری کیں ۔
فیملی عدالتوں سے خلع کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں کو یونین کونسل سے رجوع کرنے کا پابند کر دیاگیاہے،یونین کونسل سے رجوع کے بعد ہی خاتون دوسری شادی کر سکتی ہے اگر بغیر یونین کونسل کے طلاق سرٹیفکیٹ کے شادی کی جاے گی تو خاتون پر حدود کا کیس ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا خواتین کے نان نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ
قانونی ماہر ڈاکٹر زین العابدین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ لڑکیاں لڑکے سے نفرت ہونے کا مؤقف اختیار کرکے خلع کی ڈگریاں حاصل کررہی ہیں۔