صدر آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آصف علی زرداری کا اولڈ ایئر پورٹ پر استقبال کیا، آصف علی زرداری اپنے قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔