ضمنی الیکشن میں دھاندلی، یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط

Apr 24, 2024 | 13:27:PM
ضمنی الیکشن میں دھاندلی، یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نےچیف جسٹس آف پاکستان کو  الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نےچیف جسٹس آف پاکستان سے الیکشن میں دھاندلی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے  انسدادا دہشت گردی عدالت کو خط لکھ دیا،

خط میں یاسمین راشد  کا کہناہے کہ ضمنی الیکشن میں  تاریخی دھاندلی ہوئی، ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مکمل طور پر دفن کر دیا گیا ،8 فروری میں ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے۔

یاسمین راشد نے لکھا کہ  اتنے ظلم ہونے کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا ،ن لیگ کو مجبورا اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنائی۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ضمنی الیکشن میں ان  کو معلوم تھا انکے ساتھ کیا ہونی ہے ،ا نہوں نے پہلے ہی تیاریاں  کر لی اور ڈبوں میں جعلی ووٹ بھر لیے،اور اب اعتراط پھر رہے ہیں کہ ہم الیکشن جیت گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کے ملازمین کی سنی گئی

انہوں نے کہا کہ  کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو ، پاکستان کی عوام کے ساتھ کتنا ظلم اور زیادتی کریں گے،یاسمین راشد نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے الیکشن کمیشن اور بیروکریسی  شریفوں کے گھر کی باندی بن کر رہ گئی ہے۔ان کی نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ  اور نہ بیرون ملک  میں رہی۔

یاسمین راشد نے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ صاحب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان زیادتیوں پر نظرثانی کریں اور پاکستانیوں کو بربادی سے بچائیں۔