فرانس:تھانے میں گھس کر خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا

Apr 24, 2021 | 10:21:AM
فرانس:تھانے میں گھس کر خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فرانس میں چاقو بردار شخص نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر چاقو کے وار کرکے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا جبکہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔فرانسیسی پولیس کے مطابق خاتون اہلکار لنچ کے بعد جیسے ہی واپس آئیں اچانک سے حملہ آور نے چاقو سے خاتون کے گلے پر وار کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ حملہ آور کی عمر کی شناخت 37 سالہ تیونس کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے جو 2009 میں فرانس میں غیر قانونی طور پر آیا تھا۔  دوسری جانب پولیس نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملے سے تعلق کے شبہہ میں مزید 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد :کورونا کے بڑھتے کیسز، پمز میں مریضوں کیلئے گنجائش ختم