کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،پائیدار دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ

Sep 23, 2025 | 20:07:PM
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،پائیدار دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آلخلیفہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ،سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کا پائیدار دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ، مشترکہ تربیتی اقدامات اور ہوا بازی کی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ائیر چیف نےمعزز مہمان کا پرتپاک استقبال، پاک فضائیہ کی جانب سے انفراسٹرکچر ترقی، تربیتی شعبے کی تشکیل نو اور جدید تکنیکی صلاحیتوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نےکہا کہ تزویراتی اقدامات سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتیں اور ملٹی ڈومین وارفیئر میں تکنیکی برتری مزید مضبوط ہوگی، پاکستان اور بحرین کے دیرینہ مذہبی و تاریخی روابط بے مثال دفاعی تعاون کے ضامن ہیں۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون میں تربیت، مشترکہ فضائی مشقوں اور تبادلہ علم کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نےبھارت کے خلاف حالیہ تنازع میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی پر ائیر چیف کو مبارکباد دی۔بحرینی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور غیر معمولی حوصلہ مندی کی تعریف کی،انہوں نے تربیتی شعبے میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ فضائی مشقوں کے ذریعے باہمی تربیت کی اہمیت پر زور دیا،بحرین ایئر فورس کمانڈر نے دوطرفہ تربیتی مشقوں اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ،انہوں نے پاک فضائیہ کی خود انحصاری مہم کی تعریف کی اور علاقائی طاقت کے توازن کے تحفظ پر قیادت کی کوششوں کو سراہا۔آئندہ مرحلے میں بحرین ایئر فورس کے کمانڈر کے دورہ پاکستان پر باہمی اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں عسکری تعاون، ادارہ جاتی شراکت اور علاقائی سلامتی کے تناظر میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی توثیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:چئیرمینPCBمحسن نقوی سے شان مسعود اور اظہر محمود کی ملاقات،دونوں کو فری ہینڈ مل گیا