غزہ میں انسانی صورتحال بدترین سطح پر ہے: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

Sep 23, 2025 | 19:01:PM
غزہ میں انسانی صورتحال بدترین سطح پر ہے: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتِ حال بد ترین سطح پر ہے، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی ضروری ہے، وہاں سے یرغمالیوں کی رہائی بھی ہونی چاہیے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو عالمی امن کا ضامن ہونا چاہیے، انہں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا قیام عالمی یکجہتی اور بین الاقوامی امن برقرار رکھنے کے لیے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے