بابر کے پاس ہر طرح کی کوالٹی ہے کہ وہ اس ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں: گوتم گمبھیر

Sep 23, 2023 | 22:02:PM
بابر کے پاس ہر طرح کی کوالٹی ہے کہ وہ اس ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں: گوتم گمبھیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر کے پاس ہر طرح کی کوالٹی ہے کہ وہ اس ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بہترین کوالٹی والا کھلاڑی قرار دے دیا۔ سٹار سپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے گوتم گمبھیر سے سوال کیا کہ آئندہ ورلڈکپ میں ان کی نظر کس کھلاڑی پر ہوگی اور ان کے مطابق کون سا کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے؟ میزبان نے سابق کرکٹر کو آپشنز دئیے جن میں ویرات کوہلی، روہت شرما، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ اور بابر اعظم شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کپتان نے دل جیت لئے

میزبان کے جواب پر گوتم گمبھیر نے جواب دیا کہ بابر اعظم کیونکہ ان کے پاس وہ ہر طرح کی کوالٹی ہے جس میں وہ اس پورے ورلڈکپ میں آگ لگاسکتے ہیں، بہت کم ایسے کھلاڑی میں نے دیکھے ہیں جن کے پاس بلے بازی کا اتنا وقت ہے۔

گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ ضرور روہت شرما، ویرات کوہلی، وارنر، جو روٹ اور کین ولیمسن اچھے اور ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں لیکن بابر اعظم کے پاس الگ ہی لیول کی کوالٹی ہے۔