بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی، 2022 کا قانون منسوخ ہو گیا ہے،لیکشن کمیشن

Oct 23, 2025 | 21:36:PM
 بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی، 2022 کا قانون منسوخ ہو گیا ہے،لیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

الیکشن کمیشن نے (24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی ظاہر کرتی ہے کیونکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن مجاز اتھارٹی ہے۔ حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں 2022 کا قانون منسوخ ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل140A-  کے تحت صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کا قانون بنانے کی پابند ہے اور الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت مجاز اتھارٹی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں 2022 کا قانون منسوخ ہو گیا ہے۔ منسوخ شدہ قانون کے تحت انتخابات ممکن نہیں ہیں اور نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 کی منظوری کے بعد سابقہ حدبندیوں کا شیڈول واپس لینا قانونی طور پر ضروری ہے۔حکومت پنجاب کو حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن رولز مکمل کرنے کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی گئی ہے اور رولز مکمل ہوتے ہی حلقہ بندی کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو 30 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندی مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات فوراً کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش کے حوالے سے غلط پیش گوئی کرنے پر محکمہ موسمیات جواب دے، قائمہ کمیٹی