پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر ملتان سلطانز کو نوٹس جاری

Oct 23, 2025 | 19:32:PM
پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر ملتان سلطانز کو نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی اور  پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر  فرنچائز ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کر دیا۔ 

پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کرنے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق  فرنچائز کو 10 سالہ معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا،فرنچائز نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو معاہدے کی منسوخی اور  فرنچائز مالکان کو بلیک لسٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ فرنچائز نے پی ایس ایل 10 سے قبل ہی مہم چلانا شروع کر دی تھی، فرنچائز مالک نے سوشل میڈیا انٹرویوز اور پوڈ کاسٹس میں لیگ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلائی۔

ذرائع کے مطابق مہم چلانے کا مقصد لیگ کو ویلو ایشن سے قبل ڈی ویلیو کرنا تھا جس  کا مقصد اگلے 10 برس کے لیے ویلیو ایشن کو کم کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل پاکستان کا ایک بڑا برانڈ تھا کون اپنے برانڈ کو خود نقصان پہنچا سکتا ہے، فرنچائز نے پبلک میں تنقید کی لیکن کبھی تحریری طور پر پی سی بی کو تجاویز نہیں دیں۔

ذرائع  کے مطابق فرنچائز نے معاہدے کی 2 سب سے بڑی خلاف ورزیاں کیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  تمام فرنچائزز نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں کہ ایسی تنقید نہیں کی جائے گی جس کا لیگ پر منفی اثر نہ پڑے ، فرنچائز نے لیگ کو شہرت نہ پہنچانے کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی،فرنچائز مالک نے اپنے کھلاڑیوں کو مخالف کھلاڑیوں کے ہیلمٹ پر بال مارنے کی ترغیب دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی گئی جس میں ایک ہزار ڈالرز انعام دینے کا کہا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلیو ایشن جب مکمل ہونے قریب ہے تو ایسا رویہ فرنچائز کی جانب سے ناقابل برداشت ہے، فرنچائز نے تاخیری حربے کے طور پر ویلیو ایشن کمپنی سے تعاون بھی نہ کیا۔

ذرائع  کے مطابق پی سی بی کی جانب سے نوٹس میں فرنچائز کو ان تمام شقوں کی خلاف ورزی کا بتایا گیا ہے،پی ایس ایل ویلیو ایشن اگلے چند روز میں مکمل کر لی جائے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری نوٹس میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے بیانات واپس لینے اور پی ایس ایل انتظامیہ سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛  روہت شرما نے ون ڈے میں رنز بنانے کا ریکارڈ بنا کر گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا