ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ کی ترقی، پاکستان ٹیم کی تنزلی

Oct 23, 2025 | 13:40:PM
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ کی ترقی، پاکستان ٹیم کی تنزلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

اس جیت کیساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں سے 5ویں نمبر پر آگئی۔

دوسری طرف پاکستان کی ٹیم دوسرے سے چوتھے نمبر پر جا پہنچی۔

 دونوں ٹیموں کے 12 پوائنٹس اور 50 فیصد کامیابی کی شرح (PCT%) ہیں، تاہم نیٹ رن ریٹ اور دیگر عوامل کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہوئی ہے۔

یہ میچ پاکستان کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا، جو سیریز میں برتری حاصل کرنے کے قریب تھا مگر دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔

مزید پڑھیں:صفر پر صفر، ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی چہ مگوئیاں