اپنی چھت اپنا گھر ، بلا سود قرضوں کا ٹارگٹ مکمل

Oct 23, 2025 | 12:44:PM
اپنی چھت اپنا گھر ، بلا سود قرضوں کا ٹارگٹ مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف کامیابی سے پورا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے غریب خاندانوں کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضہ فراہم کرنے کی یہ کوشش ایک نئی تاریخ رقم کر چکی ہے۔

مریم نواز شریف کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 10 ماہ کے اندر 100,835 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں جن میں سے 22,305 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 64,190 گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف راضی !‌ عوام پر منی بجٹ کے خطرات ٹل گئے

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ نے نہ صرف ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلاب برپا کیا ہے بلکہ غریب طبقے کو اپنی چھت کا خواب بھی پورا کیا ہے، انہوں نے پراجیکٹ کی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنا ایک قابل تقلید مثال ہے جو دکھاتا ہے کہ ہم اپنے عوام کی خدمت میں کس قدر سنجیدہ ہیں۔