ٹام کروز کیساتھ رومانوی تعلقات؛ اینا ڈی آرمس کا ردعمل بھی آگیا

Oct 23, 2025 | 09:42:AM
ٹام کروز کیساتھ رومانوی تعلقات؛ اینا ڈی آرمس کا ردعمل بھی آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ہسپانوی اداکارہ اینا ڈی آرمس نے ہالی ووڈسٹار ٹام کروز کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر پہلی بار ردعمل دیدیا ۔
امریکی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق اینا ڈی آرمس اور ٹام کروز ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے بلکہ وہ اپنے اگلے پراجیکٹ کی وجہ سے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، رواں برس فروری کے بعد سے متعدد بار ایک ساتھ دیکھے جانے کے باوجود دونوں اداکاروں کے درمیان صرف پیشہ ورانہ تعلق ہے اور انہیں کام کے سلسلے میں ملاقاتیں کرتے ہوئے دیکھ کر تصاویر بنائی گئیں جو وائرل ہوگئیں۔ 


اینا ڈی آرمس نے ایک حالیہ انٹرویو میں ٹام کروز کو ڈیٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ٹام کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور ہم ایک ایکشن سے بھرپور فلم کو مکمل کروانے کیلئے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں ،تاہم ہمارے ایک دوسرے کیساتھ رویے کو میڈیا نے غلط سمجھ کر یہ خبر بنا دی ۔ 


یاد رہے کہ اینا ڈی آمس اور ٹام کروز کو لندن میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ ایک مرتبہ وہ ٹام کروز کیساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کر کے ساتھ آتی دکھائی دے چکی ہیں۔