آن لائن فراڈ کے شکار افراد کو رقوم واپس

Oct 23, 2025 | 09:31:AM
 آن لائن فراڈ کے شکار افراد کو رقوم واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ابوظبی پولیس نے آن لائن فراڈ کے شکار افراد کو رقوم واپس کردیں ہیں۔

ابوظبی پولیس کے مطابق 140 ملین درہم تقریباً 10 ارب 71 کروڑ 56 لاکھ پاکستانی روپے کی رقم اصل مالکان کو واپس کی گئی۔

ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 سال میں 15 ہزار 642 سائبر فراڈ کیسز کی تحقیقات کی گئیں۔

پولیس کے مطابق عوام کو سستے سونے کے بہانے رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹا گیا۔

دوسری طرف سستے ہولی ڈے پیکجز کےنام پر بھی عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:فراڈ سے کیسے بچا جائے؟واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ