کیش وین پر ڈاکوؤں کا حملہ ، سیکیورٹی عملے نے ناکام بنا دیا

Oct 23, 2023 | 21:21:PM
کیش وین پر ڈاکوؤں کا حملہ ، سیکیورٹی عملے نے ناکام بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی راشد منہاس روڈ الہ دین پارک کے قریب مسلح ڈاکوؤں کا سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین پر حملہ، عملے نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے واردات ناکام بنا دی ۔

فائرنگ کے تبادلے میں نجی سیکیورٹی گارڈ سمیت 2افراد زخمی ہو گئے ،سپروائزر کی فائرنگ سے ایک ملزم بھی زخمی ہوا،زخمی ملزم کو دیگر ملزمان لے کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین نجی آفس سے رقم لیکر جارہی تھی ،سیکیورٹی انچارج جہانگیر نے بتایا کہ حملہ آور ملزمان کی تعداد 6تھی جو 3موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، زخمیوں میں گارڈ کریم دین اور کسٹوڈیئن عبدالحمید شامل ہیں ، زخمیوں کو سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :برطانیہ کا پاکستانیوں کو مفت ویزہ دینے کا اعلان 

ایس پی گلشن اقبال  آیاز حسین کا کہنا ہے کہ کیش وین کے عملے نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنایا ، فائرنگ کے تبادلے میں نجی سیکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد زخمی ہوئے،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔