خیبرپختونخوا: 12 سرکاری جامعات مستقل وائس چانسلرز سے محروم

Oct 23, 2023 | 16:27:PM
مستقل وائس چانسلرز سے محروم خیبرپختونخوا کی  12 سرکاری جامعات کو انتظامی اور مالی بحرانوں کا سامنا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مستقل وائس چانسلرز سے محروم خیبرپختونخوا کی  12 سرکاری جامعات کو انتظامی اور مالی بحرانوں کا سامنا ہے۔

ذرائع محکمہ اعلی تعلیم  کے مطابق پشاور میں جنوری 2024 میں مزید 10 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت ختم ہوجائے گی۔

اُن کا کہنا ہے کہ نگران حکومت چھ ماہ کے دروان وائس چانسلرز کی تقرری نہ کرسکی۔ 4 جامعات میں اب تک پرو وائس چانسلر بھی تعینات نہیں ہوا۔ پرو وائس چانسلرز کی عدم موجودگی پر دوسری جامعات کے وی سیزکو اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ اعلی تعلیم  کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلرز کے انٹرویوز کئی دفعہ منسوخ ہو چکے ہیں، جامعات کو شدید انتظامی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: وائس چانسلر کے خلاف دائر درخواستیں مسترد

نگران وزیر اعلی تعلیم قاسم جان کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں جلد وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا عمل مکمل کریں۔ یونیورسٹیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے۔