پنجاب حکومت نگہبان کارڈ پروگرام سے مستحق خاندانوں کی مالی معاونت کرے گی

Apr 20, 2024 | 18:49:PM
پنجاب حکومت نگہبان کارڈ پروگرام سے مستحق خاندانوں کی مالی معاونت کرے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کا نگہبان کارڈ پروگرام کے تحت صوبہ بھر سے 64 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی، کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے نگہبان کارڈ پروگرام کے تحت صوبے کے 64 لاکھ مستحق خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی، نگہبان کارڈ سے 12 ہزار روپے فی خاندان دینے اور سال میں 3 بار معاونت کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں، محکمہ سوشل ویلفیئر نے پلان تیار کرکے حکومت پنجاب کو پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟ حقائق سامنے آ گئے

اس پروگرام کے تحت 5 سالوں میں 307 ارب روپے کی مالی امداد مستحق افراد کو دی جائے گی، نگہبان کارڈ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں کو یہ رقم دی جائے گی، رمضان میں نگہبان راشن پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد بھی اس پروگرام کا حصہ ہوں گے، پنجاب کابینہ نگہبان کارڈ پروگرام کی حتمی منظوری دے گی۔