پاک بھارت ٹاکرا۔۔جیتنے پر قومی ٹیم کو اضافی بونس ملے گا۔۔ بڑ ی خبر آ گئی

Oct 23, 2021 | 11:33:AM
بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں کو اضافی بونس ملے گا
کیپشن: پاک بھارت میچ فاءل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی اہم میچ کل شام سات بجے کھیلا جائے گا ،اس میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے وارے نیارے ہو جائیں گے کیونکہ بھاری بونس دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت کھلاڑیوں کو معاہدے کے تحت ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے 3 لاکھ 38 ہزار 250روپے ملتے ہیں۔
بھارت سے جیتنے پر اس کی آدھی اضافی رقم تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا اضافہ ہو جائے گا،یعنی صرف میچ فیس کی مد میں ہی 5 لاکھ سے زائد رقم ملے گی۔
رینکنگ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے پر بھی گرین شرٹس میچ فیس کا مزید آدھا حصہ بطور بونس حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ ملکی صورتحال۔۔ وزیراعظم نے شیخ رشید کو واپس بلا لیا
ورلڈکپ کا فائنل جیتنے پر 300فیصد بونس کھلاڑیوں کو دیا جائے گا،یوں دیگر انعامات کے ساتھ وہ 10 لاکھ سے زائد رقم اضافی حاصل کر سکیں گے۔
 واضح رہے کہ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے 16لاکھ ڈالربطور انعام دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھی:وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے استعفاٰ دیدیا