ڈھاکہ میں خلیج بنگال گفتگو 2025 بین الاقوامی کانفرنس کا چوتھا ایڈیشن شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلیم رضا)خلیج بنگال بات چیت 2025 کے چوتھے ایڈیشن کا گذشتہ روز ڈھاکہ میں آغاز ہوگیا۔
تحقیقی ادارے سینٹر فار گورننس اسٹڈیز (سی جی ایس) کے زیر اہتمام یہ بین الاقوامی کانفرنس 22 سے 24 نومبر تک دارالحکومت ڈھاکہ کے پین پیسفک سونارگاؤں ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے۔
بنگلہ دیش کے چیف جسٹس سید رفعت احمد نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا، کانفرنس میں بھارت اور پاکستان سمیت 85 ممالک سے 200 مذاکرات کار، 300 مندوبین اور 1000 سے زائد شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔
مہمانوں کی فہرست میں سابق سربراہان مملکت، وزراء، سفارت کار، عسکری ماہرین، یونیورسٹی کے پروفیسرز، محققین، تاجر اور سرمایہ کار، صحافی، انسانی حقوق کے کارکن، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریکارڈ توڑ کڑاکے کی سردی،سکول بند اور معمولاتِ زندگی معطل