سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوباری گرفتار

Nov 23, 2023 | 20:33:PM
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوباری گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رفاقت اللہ خان) سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا ہے، پولیس انہیں گرفتار کرکے سخت سیکیورٹی میں چارسدہ لے گئی۔

یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو 28 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔