راکھی ساونت آفتاب اقبال کے شو میں جلوہ گر ہوں گی

Nov 23, 2023 | 19:09:PM
راکھی ساونت آفتاب اقبال کے شو میں جلوہ گر ہوں گی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے مقبول میزبان و مصنف آفتاب اقبال کے شو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شمولیت کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو اچنبھے میں ڈال دیا۔

حال ہی میں مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے اپنے یوٹیوب چینل پرایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں آفتاب اقبال کو راکھی ساونت کے برابر میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مدیحہ امام کا بھارت میں سسرالیوں کیجانب سے پرتپاک استقبال

ویڈیو میں آفتاب اقبال کو راکھی ساونت کو ’خوش آمدید‘ کہتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ دبئی میں ایک بھونچال آںے والا ہے، راکھی ساونت آفتاب اقبال کے شو میں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ آفتاب اقبال گزشتہ چند ماہ سے ذاتی وجوہات کی بناپر دبئی میں مقیم ہیں اور وہی سے شو  کی میزبانی کے فرائض انجام دیں رہے ان کا راکھی ساونت کے ساتھ یہ شو بھی دبئی سے ہی پیش کیا جائے گا۔

تاہم راکھی ساونت کا آفتاب اقبال شو میں شامل ہونے پر مداحوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔