اسرائیل نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر اور ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا

Nov 23, 2023 | 16:22:PM
اسرائیل نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر اور ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک طرف جنگ بندی کاراگ ،دوسری طرف انتقامی کارروائیاں،اسرائیل اپنے دوغلے پن سے باز نہ آیا ۔ مقبوضہ فلسطینی علاقے کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت سینئر ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز صیہونی فورسز  نے کارروائی کرتے ہوئے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیا سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

ضرور پڑھیں:اسرائیلی ہٹ دھرمی،حملے تیز،غزہ میں جنگ بندی کل تک مؤخر  

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پٹی پر وحشیانہ بمباری اور زمینی کارروائی بھی جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا ہے تاہم اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ جمعے سے پہلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

 
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں 4 روز کے وقفے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت فلسطینی مزاحمت تنظیم 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 50 کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔