رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین فالوورز والے پہلے کھلاڑی

Nov 23, 2022 | 13:36:PM
رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین فالوورز والے پہلے کھلاڑی
کیپشن: رونالڈو کے بعد انسٹاگرام پر لیونل میسی، ویرات کوہلی، نیمار، لیبرون جیمز اور دیگر کھلاڑیوں کو فالو کیا جاتا ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین فالوورز والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو فوری طور پر مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ دیں گے

رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اسکے علاوہ وہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بے حد مقبول ہیں۔

 ٹوئٹر پر ان کے 105 ملین سے زائد جبکہ فیس بک پر 154 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

رونالڈو کے بعد انسٹاگرام پر لیونل میسی، ویرات کوہلی، نیمار، لیبرون جیمز اور دیگر کھلاڑیوں کو فالو کیا جاتا ہے۔