ہماری رینکنگ بھارت، بنگلادیش سے بہتر ہے: مشیر خزانہ

Nov 23, 2020 | 00:24:AM
ہماری رینکنگ بھارت، بنگلادیش سے بہتر ہے: مشیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے تجارتی سہولیات معاہدے کے نفاذ میں پاکستان کی رینکنگ بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں حفیظ شیخ کاکہناہےکہ ڈبلیو ٹی او کے تجارتی سہولیات معاہدے کے نفاذ میں پاکستان کی رینکنگ میں میں 79 فیصد بہتری آئی ہے جوکہ خطے میں بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے مطابق 2018 میں یہاں پاکستان کی رینکنگ 34 فیصدپر تھی۔ان کاکہنا ہے کہ معاہدے کے تحت دی جانے والی تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لانے کا باعث بن رہی ہیں۔مہنگا ئی میں کمی کیلئے ہنگا می بنیا دو ں پر کا م جا ری ہے۔ہما ری او لین تر جیح یہی ہے کہ عوا م  کیلئے وہ کریں جو پچھلی حکو متیں نہیں کر سکیں ۔پی ٹی آئی حکومت کا اولین دن سے یہی مقصد ہے کہ عوا م کے معیار زندگی میں تبدیلی لا ئیں۔