تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی کی کوششیں، بڑی پیش رفت کی امید میں کچھ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) تہران میں امریکہ ایران مذاکرات کے لئے ثالثی کے سلسلہ میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کی غیر معمولی ملاقاتیں جاری ہیں۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی سطح پر پائی جانے والی بڑی پیشرفت کی امید میں کچھ کمی آئی ہے۔تاہم مثبت پیش رفت کی امید برقرار ہے۔
سفارتی زرائع نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کا دورہ مکمل کرکے شیڈول کے مطابق چین جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی فوج شام میں داعش کے دس کارکنوں کو گرفتار کرکےترکیہ لےگئی