ڈی جی آئی بی فواد اسداللہ کی مدت ملازمت میں 4سال کی توسیع

May 23, 2026 | 00:19:AM
ڈی جی آئی بی فواد اسداللہ کی مدت ملازمت میں 4سال کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی آئی بی فواد اسداللہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

 اس ضمن میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ توسیع کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی آئی بی فواد اسداللہ کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع کی گئی ہے، توسیع رواں برس 14 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو گی اور موجودہ شرائط و ضوابط کے تحت برقرار رہے گی۔

 یاد رہے کہ فواد اسد اللہ خان کو 21 اپریل 2022 کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کیا گیا تھا، وہ انٹیلی جنس کیڈر کے پہلےافسر ہیں جنہیں گریڈ 22 میں ترقی دے کر ڈی جی آئی بی مقرر کیا گیا، انہیں 1996 میں تمغہ شجاعت اور 2017 میں ستارہ شجاعت عطا کیا گیا جب کہ معرکہ حق کے دوران خدمات کےاعتراف میں انہیں 2025 میں ہلالِ امتیاز سےبھی نوازا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: