ایلون مسک کا ٹوئٹر میں" پکچر ان پکچر موڈ" فیچرزمتعارف کرانے کا اعلان

May 23, 2023 | 20:06:PM
ایلون مسک کا ٹوئٹر میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایلون مسک نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر میں مزید نئے فیچرز کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے بتایا گیا کہ "آئندہ ہفتے سوشل میڈیا نیٹ ورک کی ویڈیوز کے حوالے سے چند نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ" ٹوئٹر میڈیا پلیئر میں فارورڈ اور ریوائنڈ بٹنوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے 15 سیکنڈ کی ویڈیو آگے یا پیچھے کی جا سکتی ہے۔"

 اسی طرح ٹوئٹر میں پکچر ان پکچر موڈ بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے ان نئے فیچرز کا اعلان ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کیا گیا۔

اس ٹوئٹ میں ایلون مسک سے کہا گیا تھا کہ" وہ ویڈیوز کے لیے فارورڈ اور ریوائنڈ بٹنوں کا اضافہ کریں۔"

اس کے جواب میں ایلون مسک نے بتایا کہ "آئندہ ہفتے پکچر ان پکچر موڈ ٹوئٹر ویڈیوز کے لیے دستیاب ہوگا۔" 
 پکچر ان پکچر موڈ سے صارفین کسی بھی ویڈیو کو ٹوئٹر اوپن رکھے بغیر دیکھ سکیں گے اور سکرین پر کسی اور ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔

یہ فیچر یوٹیوب سمیت اور ایسی ہی بیشتر ویڈیو شیئرنگ سائٹس میں موجود ہے۔

البتہ یہ واضح نہیں کہ ٹوئٹر پر یہ فیچر کس حد تک کارآمد ثابت ہوگا یا نہیں کیونکہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک پر زیادہ طویل ویڈیوز بہت کم پوسٹ کی جاتی ہیں۔