کورکمانڈر کی یونیفارم پہننےوالا ملزم بھی پکڑا گیا!! گرفتار کارکن کے عمران خان بارے تہلکہ خیزانکشافات

May 23, 2023 | 15:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورکمانڈر کی یونیفارم پہننےوالا ملزم بھی پکڑا گیا!! گرفتار کارکن کے عمران خان بارے تہلکہ خیزانکشافات سامنے آ گئے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کی آڑ میں جان محمد  نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا تھا  جس دوران یونیفام کی بے توقیری کی گئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
واقعےکےبعد ویڈیو میں جان محمد  کا کہنا تھا کہ اس نے ریڈ لائن کراس کی ہے، دیکھو یہ وردی اس کے گھر سے لایا ہوں۔تاہم اب  کور کمانڈر کی وردی پہن کر غنڈہ گردی کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن نے اعتراف جرم کرلیا۔

ضلع مہمند سے تعلق رکھنےوالے ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میں زمان پارک میں لگائے گئے مختلف علاقوں کے کیمپس میں مہمند باجوڑ کیمپ کا حصہ تھا، ہمارا کام عمران خان کو گرفتاری سے بچانا تھا، عمران خان نے زمان پارک میں لگائے گئے مختلف علاقوں کےکیمپوں میں موجود کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی، منصوبہ بندی کی کہ اگر مجھے گرفتار کریں تو آپ لوگوں نے یہ یہ کرنا ہے‘۔