القادر ٹرسٹ کیس: احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کر لی

May 23, 2023 | 11:09:AM
القادر ٹرسٹ کیس: احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  احتساب عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔

احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 31 مئی تک ان کی ضمانت منظور کی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری بھی لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری قابل مذمت، حوصلہ نہیں ٹوٹے گا: عمران خان

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کوکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت  5 لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض منظور کی۔عدالت نے تفتشی افسر کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانےکے لیے دستخط کرنےکی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف  القادر ٹرسٹ کیس میں 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کا الزام ہے اور آج عمران خان اور بشریٰ بی بی جوڈیشل کمپلیکس کے بعد نیب راولپنڈی آفس بھی جائیں گے۔