کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

May 23, 2023 | 09:34:AM
کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کے پولیس موبائل پر حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ، شہید اہلکاروں میں مقصود احمد اور آفتاب جکھرانی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو تشویش ناک حالت میں سکھر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کندھ کوٹ،سات سالہ ہندو  بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب کشمور کے مختلف علاقوں سے مزید 3 افراد کو اغواء کرلیا گیا، علاقے سے ایک ماہ میں مغویوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے، اغواء کی وارداتوں کیخلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔