آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد کو فون، سعودی فرمانروا کی خیریت دریافت کی

May 23, 2022 | 22:46:PM
آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ، سعودی ولی عہد، محمد بن سلمان، ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زندگی اور صحت کے لئے دعا کی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں پاک سعودی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان فوج کے درمیان تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ روکنے کیلئے کسی کا فون نہیں آیا، آئی جی خیبرپختونخوا