لانگ مارچ روکنے کیلئے کسی کا فون نہیں آیا، آئی جی خیبرپختونخوا

May 23, 2022 | 21:53:PM
آئی جی خیبرپختونخوا، معظم جاہ انصاری، تحریک انصاف، لانگ مارچ، فون نہیں آیا،
کیپشن: آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے کہاہے کہ نہ وزیراعظم ،نہ مرکز اور نہ کسی ادارے سے لانگ مارچ روکنے کا کوئی فون نہیں آیا.
معظم جاہ انصاری کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ معاشرے کو گمراہ کرنے اور انتشار پھیلانے کیلئے ایسی افواہیں اڑائی جاتی ہیں، پولیس قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کرے گی،آئی جی خیبر پختونخواہ نے کہاکہ لانگ مارچ کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کریں گے، خیبر پختونخوا پولیس کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ، نواز شریف کا حکومت کو اہم مشورہ