فیصل نے مجھے مکمل کردیا: نادیہ خان کا شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام

May 23, 2021 | 17:37:PM
فیصل نے مجھے مکمل کردیا: نادیہ خان کا شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر فیصل ممتاز رائو کے  لیے بہت  ہی محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو ان کے اور ان کی شوہر کی عید کی تصاویر کو ملا کر بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان نے خوبصورت لباس کے ساتھ جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ ان کے شوہر نے بھی اہلیہ کے لباس کے رنگ سے ملتا جلتا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

کچھ تصاویر میں نادیہ خان کے شوہر ان سے رومانس بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔نادیہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! میری اور فیصل کی پہلی عید ایک ساتھ بہت اچھی گزری۔میزبان نے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیصل نے مجھے مکمل کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’فیصل میری زندگی کی محبت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی