ہمارا موقف درست۔۔بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے: شاہ محمود

May 23, 2021 | 14:09:PM
 ہمارا موقف درست۔۔بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے: شاہ محمود
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے بھارت سے جنگ نہیں مذاکرات چاہتے ہیں مگر  بھارت راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔پاکستان کا موقف درست اور مضبو ط ہے ۔

نیویارک میں وطن واپسی سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاملات بھارت نے بگاڑے، ازالہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہے، پاکستان گفتگو سے نہیں گھبراتا،کیونکہ ہم سچائی پر ہیں ۔فلسطینیوں کے حالات کو دیکھ کر آنکھیں نم ہوتی ہیں،آج مقبوضہ کشمیرکی بھی وہی صورتحال ہے،مقبوضہ کشمیرمیں سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو اٹھایا جارہاہے، مقبوضہ کشمیر میں جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے صدرجنرل سیکرٹری سےکہا کہ مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا تو مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں امن نہیں ہوگا تو جنوبی ایشیا کے خطےمیں امن نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور مصر کے وزرائے خارجہ نےبتایا کہ آپ کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں، اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان سے کہتا ہوں ڈٹ جاؤ۔۔ شاہ محمود  قریشی ’’ترین گروپ ‘‘پر برس پڑے