سارہ علی خان کا ’’ننھے مہمان ‘‘سےمتعلق تازہ بیان، مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا،ویڈیو وائرل

May 23, 2021 | 11:58:AM
سارہ علی خان کا ’’ننھے مہمان ‘‘سےمتعلق تازہ بیان، مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ  سارہ  علی خان نے اپنے مداحوں کو حمل کے بارے میں الجھن میں ڈال دیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ سارہ خان  جولائی 2020 میں معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔ دونوں شوبز شخصیات  آئے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو  نئے آنے والے ننھے مہمان کے بارے میں اشارہ دے چکے ہیں۔ دوسری جانب فلک شبیر کا بھی اپنی بیوی کو پھول دینے کا انداز مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: الگ انداز کی اداکارہ انویشی جین کی تازہ تصاویر وائرل
 تاہم  اب  نجی ٹی وی شو میں میزبان ندا یاسر کے سیٹ پر سارہ علی خان نے  اس مسئلے سے متعلق اپنے تازہ بیان  میں قیاس آرائیاں چھوڑ دی ہیں۔شو کے دوران سارہ  سے  اس مسئلے سے متعلق سوالات پوچھے گئے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے بچے کے حوالے سے کوئی خبر شیئر نہیں کی ۔ لوگوں نے خود سے ہی یہ خیال کرلیا کہ کوئی مہمان آنے والا ہے ۔ ایسا کچھ ہوا تو سب سے پہلے وہ خود اعلان کریں گی۔ اس موقع پر انہوں نے جڑواں بچوں کی خواہش کا  اظہار بھی کیا ۔