ای چالاننگ کےپائلٹ پراجیکٹ کا آغاز 

Mar 23, 2022 | 14:25:PM
ای چالاننگ کےپائلٹ پراجیکٹ کا آغاز 
کیپشن: ای چالاننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ای چالاننگ کےپائلٹ پراجیکٹ کا آغاز  آج سےپنجاب کے چار شہروں میں ہوگا۔
  لاہورمیں جیل روڈپر ٹریفک ہیڈ کوارٹر کی ٹیم آزمائشی بنیادوں پر موبائل کے ذریعےای چالان کرکے پرنٹرسے سلپ جاری کی۔ ایس ایس پی ٹریفک سید عباس شاہ  کے مطابق وارڈنز کے موبائلز میں ایپ ڈاون لوڈ کرکے پاکٹ سائز پرنٹر فراہم کردیے گئے ہیں۔

وارڈنزکے چالان کے ساتھ ہی تمام تفصیلات ہیڈ کوارٹر میں آجائیں گی،ابتدائی طور پر چھوٹے شہروں سے آغاز کیا جارہا ہے،جلد ہی پنجاب بھرمیں ای چالاننگ کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: فائز عیسیٰ نے عمر عطابندیال کے تشکیل کردہ بینچ پر اعتراض اٹھادیا

واضح رہے کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ایپ تیار کرکے ای چالاننگ کا آغاز کیا جارہا ہے،ای چالاننگ  سے پرانے نظام سے نجات اور کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔
 یہ بھی پڑھیں: 3 اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ۔۔ اعلان کس دن ہوگا ؟