پاکستان کو معاشی قوت بنانا بنیادی تقاضہ ہے:شہباز شریف

Mar 23, 2022 | 13:23:PM
شہباز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں جمہوری جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت اور مسلمانانِ برصغیر کی دعاؤں کی قبولیت کا مظہر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قیامِ وطن کے لیے قربان ہو جانے اور عظیم قربانیاں دینے والوں کو سرجھکا کر سلام کرتے ہیں، آج کے دن ہم تحریکِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانانِ برصغیر کی آرزوؤں کا مرکز اور ایک مقدس امانت ہے، گزشتہ 75 برس میں پاکستان جوہری ملک بنا اور اس نے تعمیر و ترقی کا شاندار سفر طے کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں قائدِ اعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں کی تعبیر کے لیے پاکستان کو معاشی قوت بنانا بنیادی تقاضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں قیامِ پاکستان کے مقاصد کو تعبیر دے کر رہیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:    فلک شبیر کا اہلیہ کے ہمراہ نیا گانا ریلیز،مداحوں کی تعریفیں