مولانا طارق جمیل کو بھی بڑا اعزاز مل گیا

Mar 23, 2021 | 22:30:PM
 مولانا طارق جمیل کو بھی بڑا اعزاز مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوم پاکستان پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب تقسیم اعزازات میں مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔اس بار انہوں نے اپنی بات سچ ثا بت کر دکھائی اور مولانا طا رق جمیل کو پرائیڈ آف پر فارمنس سے نوا زا ہے۔